Removing the navBar from your blog

Pages

Friday 27 September 2013

How to Apply on oDesk Jobs

How to Apply Different Projects on oDesk 

Business

مختلف پراجیکٹس اور جابز پر اپلائی کرنے کا طریقہ

جابز پر اپلائی کرنا

پراجیکٹس/جابز پر اپلائی کرنے سے پہلے آپ دو تین کورنگ لیٹر تیار کر لیں۔ کورنگ لیٹر آپ کو جابز اپلائی کرنے کے لیے کنٹریکٹر کو ارسال کرنا ہوتا ہے۔کنٹریکٹر آپ کے کورنگ لیٹر کو پڑھتا ہے اور اگرآپ متعلقہ پراجیکٹ /جاب کو کرنے کا تجربہ یا اہلیت رکھتے ہیں تو وہ آپ کو میسج بھیجتا ہے اور انٹرویو کرتا ہے اور بسا اوقات آپ کو اس کام سے متعلق ایک سمپل ورک کرنے کو کہتا ہے۔لٰہذا آپ کورنگ لیٹر میں نہایت اختصار کے ساتھ اپنا تجربہ اور اپنی اہلیت بیان کریں ۔ جن جن چیزوں پر آپ کو عبور حاصل ہے وہ اختصار کے ساتھ بیان کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے آن لائن رہنے کا وقت کہ کتنی دیر آپ آن لائن رہتے ہیں اور کتنی دیر کام کر سکتے ہیں لکھیں ۔ کورنگ لیٹر کو خواہ مخواہ طول نہ دیں کہ وہ ایک ناول یا کہانی کی طرح لمبا ہو جائے بلکہ چار پانچ لائنوں میں یہ ساری باتیں لکھیں۔اگر آپ نے اوڈیسک پر کچھ پروجیکٹس پر کام کر لیا ہے تو ایک کورنگ لیٹر میں اپنا تجربہ کچھ تفصیل سے لکھ دیں اور اسے بھی سیو کر لیں بعض جابز میں یہ تفصیل مانگی جاتی ہے کہ آپ نے کون کون سے پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔ تا کہ اپلائی کرتے وقت آپ کو کورنگ لیٹر بنانے میں وقت نہ لگے اور آپ فوراً ایک جاب پر اپلائی کر سکیں۔


Sample Covering Letter

Dear Hiring Manager
I have more than 9 years MS Office  (Word, Excel, PowerPoint) typing experience having speed more than 50 wpm. I also have web researching, data entry, ad posting, formatting, PDF to word, excel and copy paste experience. I can dedicate daily 5-6 hours (4:00pm-10:00pm+5GMT, Saturday & Sunday full time) for you. Hoping favorable response, thanks in anticipation.
Regards
R. Ali
Dear Hiring Manager
I have more than 9 years MS Office  (Word, Excel, PowerPoint) experience having typing speed more than 50 wpm. I also have web researching, data entry, ad posting, PDF to word, excel, copy paste، Bloggerand Google docs experience.
I already have completed following projects on odesk:
            a.         Data Search / Entry — Tenderscout
            b,         HL Consulting LLC / Web Research/Data Entry
            c.         Ludus  / Comic-Con
            d.         Nico Jacquart / web research of business contact related to children.
            e.         Copy info from ebay - Impro Group
            f.          Vaclav Jelinek / Data entry - Texts - English + German
            g.         Fast and Experianced Web Researchers Needed For eCommerce Lead Generation
I am available daily 5-6 hours (4:00pm-10:00pm+5GMT, Saturday & Sunday full time) . Hoping favorable response, thanks in anticipation.
Regards
R. Ali



آپ اپنی اہلیت یا پسندکی کیٹگریز کو سلیکٹ کر لیتے ہیں اورجب آپ اس سائٹ کو کھولتے ہیں تو وہی کیٹگریز آپ کے سامنے  آتی ہیںجو آپ نے سلیکٹ کی ہوئی ہیں۔جب آپ کسی کیٹگری کو کلک کرتے ہیں تو اس میں آپ کو مختلف پراجیکٹس/جابزنظر آتی ہیں۔ آپ کو ہر پروجیکٹ/جاب کےساتھ اس کی مکمل تفصیل بھی ملتی ہے مثلاً فکس ہے یا گھنٹہ وار ہے، کلائنٹ نے اس کے لیے کتنا بجٹ رکھا ہے، اس جابکو حاصل کرنے کے لیے کون سی سکلز/ہنر دررکار ہیں ،کتنی دیر پہلے کلائنٹ نے یہ پروجیکٹ/جاب پوسٹ کی اور کلائنٹ کے بارے میں فیڈ بیک بھی آپ کو نظر آتا ہے کہ کلائنٹ قابلِاعتماد ہے یا کہ نہیں۔ اگر یہاں گرین کلرباکس نظر آ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کلائنٹ کا پےمنٹ میتھڈ ویریفائڈ ہے۔ اور اگر یہ باکس گرین نہیں ہے تو اس کلائنٹ کا پےمنٹ میتھڈ ویریفائڈ نہیں ہےلٰہذا اس جاب کو اپلائی نہ کریں کیونکہ اس کی پےمنٹ نہیں ملے گی۔ جب آپ اپنا ماؤس اس باکس کے قریب لے کر جاتےہیں تو اس باکس میں آپ کو اس کلائنٹ کے بارے میں فیڈ بیک بھی نظر آ جاتا ہے کہ اس نے اب تک کُل کتنی جابز پوسٹ کی ہیں ، کتنے لوگ ہائر کیے اور کتنی پے منٹ کی ہے۔کلائنٹ کے بارے میں فیڈ بیک اور یہ ویریفیکیشن کا نظام بہت ہی اچھی چیز ہے اس سے آپ کو کلائنٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگتی کہ اس جاب پر اپلائی کیا جائے یا کہ نہ کیا جائے۔



Jobs Picture
Different Jobs


آپ اس جاب کے ٹائٹل پر کلک کرتےہیں توآپ کو اس میں اس جاب کی مزید تفصیلات ملتی ہیں۔ سب سے پہلے دائیں طرف آپ کو"اپلائی ٹودس جاب" کا بٹن نظر آتا ہے۔ اس کے نیچے"جاب اوور ویو" میں آپ کو اس جاب کی قسم (گھنٹہ وار یا فکس)، بجٹ، پوسٹنگ کی تاریخ،کام شروع کرنے کا وقت،کام ختم کرنے کاوقت یا مدت، اس جاب کی کیٹگری جس میں یہ پوسٹ ہوئی ہوتی ہے اور پھر کلائنٹ کے بارے میں تفصیل ملتی ہے جس میں آپ کو یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ کلائنٹ کتنے عرصہ سے اس سائٹ پر کام کروا رہا ہےاور وہ قابلِ بھروسہ ہے کہ نہیں ۔


"اپلائی ٹو دس جاب"کے بائیں طرف آپ کو صفحے کے درمیان میں اس پروجیکٹ/جاب کی تفصیل ملتی ہے۔ مزید نیچے کی طرف ڈریگ کریں گے تو آپ کو اس جاب کی تفصیل کے نیچے اس جاب کے متعلق سکلز، کلائنٹ کے اس پوسٹ کو آخری بار دیکھنے کا ٹائم، اس جاب پر اب تک اپلائی کرنے والوں کی تعداد اور اگر کلائنٹ نے اپلائی کرنے والوں میں سے کسی کا انٹرویو کیا ہے تو اس کی تعداد درج ملتی ہے۔ اس کے نیچے"جمع" کے سائن پر کلک کرنے سےآپ کو اس جاب پر اپلائی کرنے والوں(کنٹریکٹرز) کی تفصیل ملتی ہے اگر آپ نے اس جاب پر اپلائی کیا ہے تو اپلائی کرنے کے 3 سے 5 منٹ کے اندر آپ کا نام بھی اس لسٹ میں آ جاتا ہے جب آپ اپنا ماؤس کسی کنٹریکٹر کے نام کے قریب لے کر جاتے ہیں تو اس کی پروفائل آپ کے سامنے آجاتی ہے اگر آپ اس کنٹریکٹر کی تفصیلاً پروفائل دیکھنا چاہتے ہیں تو اس پر کلک کریں، پروفائل کھل آئے گی۔

Odesk Job Detail
Job Detail - oDesk

جُوں ہی پوسٹ اپلائی ہو جاتی ہے آپ کو میسج نظر آ جاتا ہے کہ اپلائی ہو گئی ہے ۔جُوں جُوں آپ جابز پر اپلائی کرتے جاتے ہیں آپ کی بقایا جابز کی تعداد بھی کم ہو تی جاتی ہے۔ جب آپ کی جابز کی مقرر تعداد ختم ہو جاتی ہے تو پھر آپ اس وقت تک کسی بھی جاب پر اپلائی نہیں کر سکتے جب تک کہ آپ کا اپلائی کرنے کا کوٹا بحال نہیں ہو جاتا۔

To Check Applied Jobs
To Check Applied Jobs
اب آپ کلائنٹس کا انتظار کریں کہ کس کی طرف سے آپ کوانٹرویو کی پیشکش آتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آپ ان اپلائیڈ جابز پر نظر رکھیں کہ کون سی جاب کسی کو الاٹ کر دی گئی ہے۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کوئی جاب کسی کو الاٹ کر دی گئی ہے اور آپ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے تو آپ اس جاب سے مستثنٰی ہو جائیں تا کہ آپ کی بقایا جابز کا کوٹہ بحال ہو سکے اور آپ مزید جابز پر اپلائی کر سکیں۔ آپ کی کچھ اپلائیڈ جابز کلائنٹ ریجیکٹ کر دیتا ہے، اس صورت میں آپ کو میسج آ جاتا ہے کہ فلاں جاب ریجکٹ کر دی گئی ہے لیکن ضروری نہیں کہ آپ کی تمام ریجیکٹڈ جابز کا آپ کو نوٹس ملے۔ اکثر اوقات کلائنٹ نے جاب کسی اور کو الاٹ کر دی ہوتی ہے اور اُس کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ آپ کی اپلیکیشن کو ریجیکٹ کرے اس لیےہر جاب کو 8 یا دس گھنٹے گزرنے کےبعد آپ از خود ڈیلیٹ کر دیں تا کہ آپ کو اپنے جابز اپلائی کرنے کے کوٹے میں ایک اور جاب مل جائے۔/span>

Sent Job Applications
Sent Job Applications Detail
جب آپ کی کوئی جاب کلائنٹ ریجیکٹ کرتا ہے یا آپ خود اس سے مستثنٰی ہو جاتے ہیں اور اس کو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تو ڈیلیٹ کرنے کے 12 گھنٹے بعد وہ آپ کے کوٹے میں دوبارہ آپ کو ملتی ہے۔یعنی ایک اپلیکیشن مستثنٰی ہو کر ڈیلیٹ کرنے کے 12 گھنٹے بعد آپ کے جابز یااپلیکیشنز کی تعداد میں ایک  اپلیکیشن کا اضافہ ہوتا ہے۔
آپ اپنی اپلائیڈ جابز کو ایک ایک کر کے کھول کر دیکھتے رہیں اگر کوئی جاب کسی کو الاٹ کر دی گئی ہے تو اس کو ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کے لیے آپ "مائی اپلیکیشن "کے ٹیب پر کِلک کریں۔اس کے بعد اپلیکیشن کے ہائی لائٹڈ لنک پر کِلک کریں، یہاں آپ کو "ودڈرا دِس اپلیکیشن" کا آپشن ملے گا اس پر کِلک کریں، یہاں آپ کوئی ایک فیلڈ سلیکٹ کریں اور نیچے جاکر ایک اور "ودڈرا دِس اپلیکیشن" کا آپشن ملے گا اس پر کِلک کر دیں ، آپ کی اپلائیڈ اپلیکیشن ڈیلیٹ ہو جائے گی۔اس کے بدلے میں 12 گھنٹے بعد آپ کے کوٹے میں ایک جاب اپلیکیشن کا اضافہ ہو جائے گا۔
Application Withdrawal
Withdrawal of an Application
Client Activity

Client Activity on a Job

جب آپ کو کسی جاب اپلیکیشن کے جواب میں کسی کلائنٹ کی طرف سے کوئی پیغام کوئی آفر ملتی ہے تو وہ "میسج" میں سُرخ رنگ میں نظر آتی ہے۔ آپ اُس کو کھولیں اور اُس کو غور سے پڑھیں کہ کلائنٹ نےکیا آفر کی ہے۔ کلائنٹ آپ کو جاب سے متعلق تفصیلات بتائے گا، اس جاب کا ریٹ بتائے گا اور مزید تفصیلات بھی اس آفر میں ہوں گی۔ کلائنٹ آپ سے کوئی ٹیسٹ بھی لے سکتا ہے۔
آفر
آفر میسج
میسج کا جواب دینا
آفریا میسج کا جواب دینا
بعض اوقات کلائنٹ آپ کی کوالیفیکشن دیکھ کر بغیر کسی ٹیسٹ  اور انٹرویو کے آپ کو کنٹریکٹ دے دیتا ہے۔ کنٹریکٹ ہو جانے کی صورت میں آپ کو کلائنٹ کی طرف سے میسج آتا ہے اور اس میں کنٹریکٹ کی تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔

کنٹریکٹ کی تفصیل
کنٹریکٹ کی تفصیل
آپ تفصیلات دیکھ کر کام شروع کرنے کی تیاری کرتے ہیں۔ یہاں ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ باضابطہ کام شروع کرنے سے پہلے آپ آف لائن (یعنی کہ اگر آپ کا کنٹریکٹ گھنٹہ وار ہے تو ٹائم ٹریکر آن کیے بغیر) اس کام پر تھوڑی سی پریکٹس کر لیں تا کہ جب آپ ٹائم ٹریکر آن کر لیں تو آپ کی کام کرنے کی رفتار کچھ بہتر ہو چکی ہو ۔اور آپ کو ان چیزوں پر دسترس حاصل ہو چکی ہو جو کہ آپ کےلیے نئی ہوں۔ اس طرح کلائنٹ پر آپ کا بہت اچھا تاثر پڑے گا اور کلائنٹ کی طرف سے آپ کو اچھے ریمارکس ملیں گے جو کہ مستقبل میں آپ کو دیگر کنٹریکٹس/جابز حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
بحثیتِ مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر کام کو ایمانداری اور لگن سے کریں اور کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔اس سائٹ پر ہمیں زیادہ تر غیر ملکی لوگوں (کلائنٹس) کے اتھ کام کرنا ہوتا ہے ، ہم دینِ اسلام اور اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔اگر ہم کسی غیر ملکی کلائنٹ کے ساتھ بے ایمانی کریں گے تو ہمارا دین اور ملک دونوں بدنام ہوں گے۔ اور اللہ تعالیٰ کے حضور بھی ہمیں اس کا جواب دینا ہو گا۔ اس لیے آپ اپنی طرف سے بھرپور کوشش کریں کہ کسی بھی کلائنٹ کو آپ کی طرف سے معمولی بھی شکایت نہ ہو۔اور اس کا کام بروقت اور کنٹریکٹ کے عین مطابق ہو۔

 اگر آپ ایمانداری اور لگن سے کام کریں گے تو انشاءاللہ آپ کو ایسے کلائنٹ بھی ملیں گے جو کہ آپ کی ایمانداری اور کام کی لگن سے متاثر ہو کر آپ کو کنٹریکٹ میں طے شدہ رقم سے زیادہ رقم بھی ادا کر دیتے ہیں۔اور فیڈ بیک بھی اچھا دیں گے۔لیکن اگر آپ نے کسی بھی موقع پر کسی کلائنٹ سے بے ایمانی کی تو صرف ایک کلائنٹ کے " بیڈ فیڈ بیک "سے آپ کا او ڈیسک پر مستقبل تاریک ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

امام ابو حنیفہ ؒ کی سوانح حیات ، علامہ شبلی نعمانی ؒ کے قلم کی تصنیف  امام ابو حنیفہؒ



9 comments:

  1. This can be a fantastic directory means intended for those who have a small business on the net. This really is our first-time for your website and also I enjoy that.

    ReplyDelete
  2. Get quality and legit facebook fans for your page to increase sales and create a brand name. Social media

    ReplyDelete
  3. Amazing blog and very interesting stuff you got here! I definitely learned a lot from reading through some of your earlier posts as well and decided to drop a comment on this one!

    ReplyDelete
  4. http://blogurdututor.blogspot.com

    ReplyDelete
  5. Informative Post.
    Best Websites for online shopping in pakistan is
    Times N Watch and
    Buy Best

    ReplyDelete
  6. Almari.pk Offer Branded products online in cheap rates, Buy Best have branded products for you, Like watches, sunglasses, shoes, mobile phones, Perfumes, Ladies Handbags and a lot of things another best offer is free Shipping, Buy best offers free shipping in Pakistan.

    ReplyDelete