Removing the navBar from your blog

Pages

Saturday 31 August 2013

Online Earning Summary in Urdu

Online Earning Summary in Urdu Language

Introduction of Online Earning in Urdu

انٹر نیٹ کے ذریعے کمائی

Go to oDesk
قارئین کرام اسلام علیکم
انٹر نیٹ پر پارٹ ٹائم یا فل ٹائم کمائی کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ہزاروں لوگ گھر بیٹھ کر انٹر نیٹ کے ذریعے روزانہ ہزاروں روپے کما رہے ہیں۔ آپ بھی اپنی آمدنی میں معقول اضافہ کر سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ آپ کو محنت کرنا ہو گی۔دنیا کا کوئی بھی کام محنت کے بغیر ممکن نہیں جب آپ محنت کریں گے تو کچھ نا کچھ ضرور حاصل کریں گے۔

انٹر نیٹ پر آپ کو بے شمار سائٹس کمائی کی پیشکش کرتی ملیں گی ان میں سے اکثر سائٹس فراڈ پر مبنی ہیں اس یے اپنے طور پر کسی بھی سائٹ پر محنت کر کے اپنا وقت ضائع نہ کریں اور صرف ان سائٹس پر طبع آزمائی کریں جو کہ آپ کے کسی جاننے والے نے آپ کو بتائی ہوں اور تصدیق شدہ ہوں کہ وہ آپ کو واقعی آپ کے کام کی اصل قیمت ادا کریں گی۔۔

میری کوشش ہو گی کہ میں آپ کو  اپنے ذاتی تجربات سے آگاہ کروں اور آپ کو ان حقیقی سائٹس کے بارے میں بتاوں تا کہ آپ کا وقت ضائع نہ ہو اور آپ اگر کام کرنا چاہیں تو آسانی سے کام کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔ میں گزشتہ 2 سال سے انٹر نیٹ پر ایک حقیقی سائٹ پر کام کر رہا ہوں اور جو بھی کام کرتا ہوں اس کی کمائی مجھے میرے بنک اکاونٹ میں آ جاتی ہے۔میں نے اپنے بہت سے ضرورتمند دوستوں کو یہ سائٹ ریفر کی تاکہ وہ اس پر کام کریں ۔ مجھے یہ بلاگ بنانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ میرے اکثر دوست انٹرنیٹ پر کم علمی کی وجہ سے بار بار مجھ سے سوالات کرتے ہیں اور میں ہر کسی کو انفرادی طور پر اس کے سوالات کا جواب دے نہیں سکتا ، اس لیے میں نے سوچا کہ بلاگ لکھوں جس سے لوگوں کو معلومات حاصل ہوتاکہ اپنا وقت بھی بچاوں اور دوستوں کا مسلہ بھی حل ہو جائے۔
Odesk Image
Odesk
قارئین  odesk ایک ایسی سائٹ ہے جس پر میں 2 سال سے کام کر رہا ہوں اور آپ بھی اس پر کام کر سکتے ہیں۔
  پر اکاونٹ بناناhttp://www.odesk.com
اس سائٹ پر سب سے پہلے آپ کو اپنا اکاونٹ بنانا ہو گا۔ اس کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اکاونٹ بنانے کے بعد اس کو ویریفیکیشن یعنی کہ اس کی تصدیق بھی کروانی ہوتی ہے۔ چونکہ اس سائٹ پر ایک فرد کے دو اکاونٹ قابلِ قبول نہیں ہوتے اس لیے یہ آپ سے  آپ کے شناختی کارڈ کی سکین کاپی، ایک تصویر اور بجلی، گیس، ٹیلی فون بل کی سکین شدہ کاپی یا بنک سٹیٹمنٹ کی کاپی جو کہ آپ کے نام پر ہو ویریفیکیشن کے لیے مانگتے ہیں۔

آپ کے شناختی کارڈ پر درج نام اور آپ کےاکاونٹ پر نام ایک جیسا ہونا چاہیے ۔ اسی طرح بنک سٹیٹمنٹ یا بل کی جو کاپی آپ ویریفائی کروانے کے لیے بھیجیں گے اس پر بھی موجود نام سائٹ پر بنائے گئے اکاونٹ اور شناختی کارڈ والے نام  جیسا ہونا ضروری ہے ورنہ آپ کا اکاونٹ تصدیق کے مراحل طے نہیں کر سکے گا۔ جب آپ یہ چیزیں ارسال کر دیتے ہیں تو ایک سے دس دن کے اندر آپ کا اکاونٹ تصدیق ہو کر آپ کو میل آ جاتی ہے کہ آپ کا اکاونٹ ویریفائی ہو گیا ہے آپ کام کر سکتے ہیں۔

اس سائٹ پر کام کرنے والے کو کنٹریکٹر اور کام دینے والے یا کام کروانے والے کو کلائنٹکہا جاتا ہے۔


آپ کو آپ کی کمائی ڈالرز کی صورت میں ملتی ہے جو کہ آپ مختلف طریقوں سے اپنے مقامی بنک اکاونٹ میں منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے منی بکرز اورلوکل فنڈ ٹرانسفر بہت اچھے ذریعے ہیں ان کے علاوہ بھی ذرائع موجود ہیں لیکن میں ان دو ذرائع کو ہی استعمال کرتا ہوں ان کے علاوہ مجھے دوسرے ذرائع کا تجربہ نہیں ہے۔ منی بکرز کے ذریعے آپ کو ایک ٹرانزیکشن کی تقریباً ڈیڑھ ، دو ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے، جبکہ وائر ٹرانسفر کے ذریعے آپ کو ایک ٹرانزیکشن پر 5 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے اور 24 گھنٹے کے اندر آپ کی رقم آپ کے بنک اکاونٹ میں منتقل ہو جاتی ہے۔


سب سے پہلے آپ کو اپنا پروفائل مکمل کرنا ہو گا۔ پروفائل میں آپ اپنا  تجربہ وغیرہ بتاتے ہیں کہ آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو دو طرح کے کام ملتے ہیں فکس اور آورلی۔ فکس کام کا مطلب آپ کو ایک پروجیکٹ مل جاتا ہے کہ دس ڈالر میں آپ نے کام کرنا ہے اور اس کو ایک ہفتے میں مکمل کرنا ہے۔ کچھ کام آپ کو آورلی ریٹ پر ملتے ہیں اس کا آپ پروفائل پر ریٹ دیتے ہیں کہ آپ ایک ڈالر فی گھنٹہ یا دو ڈالر فی گھنٹہ کام کرنے پر راضی ہیں۔ آورلی کام میں بھی آپ کو مقررہ مدت کے اندر کام ختم کرنا ہوتا ہے۔ جب آپ کا پروفائل سو فیصد مکمل ہو جاتا ہے تو آپ  25 جابز  پر اپلائی کر سکتے ہیں ورنہ آپ کا کوٹہ 15 جابز تک محدود رہتا ہے۔


اس سائٹ پر کام کرنے کے لیے آپ کو چند ٹیسٹس بھی پاس کرنے ہوں گے۔سب سے پہلے آپ کو ریڈنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے یہ ٹیسٹ سائٹ کی رولنگ اور طریقہ کار کے بارے میں ہے۔ آپ پہلے اس سائٹ کو دیکھیں اس کے طریقہ کار کو سمجھیں اور پھر اس پر ریڈنس ٹیسٹ دیں یہ آن لائن ٹیسٹ 40 منٹ پر مشتمل ہوتا ہے اور 20 سے 40 تک سوالات ہوتے ہیں ۔ اس میں مختلف آپشنز دیے ہوتے ہیں ان پر ٹک کرنا ہوتا ہے۔اچھے نمبرز سے ٹیسٹ پاس کرنے کی کوشش کریں۔ٹیسٹ ختم ہوتے ہی آپ کو اس کا رزلٹ بھی نظر آ جاتا ہے۔ اگر ناکام ہو جائیں تو تین چار مواقع آپ کو دیے جاتے ہیں کہ اس ٹیسٹ کو پاس کریں۔ ریڈنس ٹیسٹ کے بعد آپ کو اپنی سکل سے متعلقہ ٹیسٹ پاس کرنا ہوتے ہیں۔ یعنی کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ آپکو مائیکرو سافٹ پروگرام ( ایم ایس آفس) کا تجربہ ہے تو آپ اس کے متعلقہ ٹیسٹ پاس کرتے ہیں۔اور یہ بہت ضروری ٹیسٹ ہے کیونکہ آپ کوئی بھی کام کرتے ہیں تو آپ کو کچھ نا کچھ ٹائپ کرنا ہوتا ہےکچھ سیو کرنا ہوتا ہے۔ فائل بنانا ہوتی ہے، کسی کو میل کرنا ہوتی ہے۔ یہ سب چیزیں مائیکروسافٹ آفس ( ایم ایس آفس) سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے یہ ٹیسٹ ضروری ہے اس کے علاوہ ہمیں چونکہ یورپین ممالک کے کلائنٹس کا کام ملتا ہے اس لیے ہمیں انگلش ووکیبلری ٹیسٹ یعنی انگلش اسپلنگز کا ٹیسٹ بھی ضروری پاس کرنا چاہیےاور کوشش کرنی چاہیے کہ اچھے نمبروں سے پاس ہو سکے ۔اس کے علاوہ امریکن اور یو کے انگلش اسپلنگز ٹیسٹ بھی پاس کر لینے چاہئیں۔


ٹائم ٹریکر
یہ ایک سافٹ وئیر ہے جو  آورلی ریٹ والی جابز میں ٹائم ٹریکینگ کے کام آتا ہے آپ اس کو اسی سائٹ سے ڈاون لوڈ کرتے ہیں اور انسٹال کر  لیتے ہیں ۔ جب آپ کو آورلی ریٹ والا کوئی کام ملتا ہے تو کام کرتے وقت آپ اس سافٹ وئیر کو آن کر کے اس میں آن لائن ہو جاتے ہیں اور جس کنٹریکٹ پر کام کرنا ہوتا ہے اس کو اپلائی کر لیتے ہیں اور اس میں اس کام کی نوعیت ٹائپ کر دیتے ہیں کہ کیا کام ہے۔ یہ آپ کے ٹائم کو بھی نوٹ کرتا ہے اور آپ کے کام کی تصاویر لیتا رہتا ہے تا کہ کلائنٹ کو مطمئن کیا جا سکے۔ کلائنٹ آپ کا کام ان تصاویر کے ذریعے دیکھ رہا ہوتا ہے۔اگر اس کام کےدوران آپ کسی اور سائٹ کو کھولتے ہیں اور اس کی تصویر ٹریکر نے حاصل کر لی تو کلائنٹ آپ کے ٹائم اور کام سے مطمئن نہیں ہو گا اس لیے اس کو ڈیلیٹ کرنا ہو گا اور آپ کے دس منٹ ٹریکر حذف کر لے گا۔ لٰہذا آورلی پروجیکٹس پرکام کرتے وقت ایمانداری سے کام کریں اور دوسری سائٹس کی طرف نہ جائیں۔ اگر مجبوری ہے کہ آپ کو دوسری سائٹ پر جانا ہے تو ٹریکر کو آف کریں اور کام بند کر کے دوسری ایکٹیویٹی کریں۔ کام بند کرنے پر بھی آپ کو دس منٹ کا نقصان ہو گا اس لیے بار بار کام بند نہ کریں اور محنت اور لگن سے کام پر توجہ دیں۔
Profile Picture
Profile Completeness
ٹیسٹ
پروفائل مکمل کرنے کے بعد آپ  "اوڈیسک ریڈینس " ٹیسٹ کی طرف آئیں۔ یہ ٹیسٹ 60 منٹ پر مشتمل ہو گاایک ہی نشست میں مکمل کرنا ہو گا۔11 سوالات پر مشتمل ہےہر سوال کے ایک سے 8 آپشنزہیں۔یہ ٹیسٹ اوڈیسک کی پالیسی اس کو استعمال کرنے، جابز کو اپلائی کرنے   کے اور دیگر امور سے متعلق ہوتا ہے۔ اس ٹیسٹ کا مقصد کام شروع کرنے سے پہلے ایک کنٹریکٹر  کا اس سائٹ پر موجود آپشنز اور اس کی پالیسیز اور کام سے متعلق دیگر امور کے بارے میں معلومات سے آگاہ ہونا ضروری ہےتا کہ کسی بھی مرحلے پر کسی لا علمی کی وجہ سے کسی کو کوئی مشکل یا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔
 "سٹارٹ ٹیسٹ" پر کلِک کریں اور ٹیسٹ شروع کرنے سے پہلے اس کی پالیسی اور ہدایات کو اچھی طرح پڑھیں۔ ٹیسٹ کی پالیسی اور ہدایات آپ کو"سٹارٹ ٹیسٹ" پر کلِک کرنے کے بعد نظر آئیں گی۔ تمام سوالات کے لیے کم از کم ایک آپشن کو ٹک کرنا ضروری ہے۔ پالیسی وغیرہ پڑھنے کے بعد جب آپ دوسری بار "سٹارٹ ٹیسٹ" پر کلِک کرتے ہیں تو آپ کا ٹیسٹ شروع ہو جاتا ہے اور ٹائم بھی کیلکولیٹ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

آپ  کے ٹیسٹ کا ٹائم آپ کو نظر آ رہا ہوتا ہے کہ کتنے سوال باقی ہیں اور کتنا وقت باقی ہے۔ اگر یہ ٹیسٹ آپ پہلی بار پاس نہیں کر سکےتو مزید آپ کو تین یا چار چانسز مل جائیں گے کہ اس کو پاس کر سکیںمگر سکل ٹیسٹس میں ایکبار ناکامی کی صورت میں چار یا چھ ماہ کے بعد دوبارہچانس ملتا ہے۔ آپ ٹیسٹ پاس کرتے جاتے ہیں اور آپ کی پروفائل کی پرسنٹیج بڑھتی جاتی ہے۔ آپ اپنی پروفائل 100 فیصد مکمل کریں۔
QA Picture
Question-Answer
Result
Test Result
Withdrawal Method on Odesk
قارئینِ کرام اوڈیسک سے آپ باآسانی اپنی کمائی ہوئی رقم کیش کروا سکتے ہیں۔اس کے مختلف طریقے ہیں۔آپ اپنی رقم بڑی آسانی کے ساتھ اپنے بنک اکاونٹ میں منتقل کر سکتے ہیں۔سکرل منی بکرزلوکل فنڈ ٹرانسفربہت اچھے اور میرےآزمودہ ذرائع ہیں۔
Odesk WM Picture
Odesk Withdrawal Method
سکرل منی بکرز
 سکرل منی بکرز کی سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنائیں اور یہ اکاونٹ اوڈیسک کے رقم نکالنے والے آپشن میں ایڈ کر دیں۔ منی بکرز ایک سستہ ذریعہ ہے اس کے ذریعے ایک ٹرانزیکشن کی فیس 1 ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔منی بکرز اکاونٹ ویریفائی کرنے کے لیے آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ کی سہولت ہونی چاہیے ۔ سکرل منی بکرز کے ذریعے آپ پہلی اور صرف ایکٹرانزیکشن بغیر کسی فیس اور اکاونٹ ویریفیکیشن کے بغیر کروا سکتے ہیں اس ٹرانزیکشن میں منی بکرز آپ کو ایک کوڈ ارسال کرتے ہیں جس کے ذریعے آپ اپنا اکاونٹ ویریفائی کر سکتے ہیں اگر آپ کو یہ کوڈ نہ مل سکے تو اس کے بعد آپ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپنے اکاونٹ کو ویریفائی کر سکتے ہیں۔اگر آپ ویریفائی نہ کر سکے تو آپ کی رقم یہاں بلاک ہو جائے گی۔ دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سکرل منی بکرز کے ذریعے صرف ایک ٹرانزیکشن (پندرہ ڈالر) فری اور بغیر ویریفیکشن کے کروا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد آپ کو ویریفیکشن کے بعد ہی ٹرانزیکشن کی اجازت ہوتی ہے۔ 
WM Odesk Picture
Withdrawal Method Odesk
لوکل فنڈ ٹرانسفر

لوکل فنڈ ٹرانسفربھی ایک بہت ہی آسان ذریعہ ہے ۔اس کی پہلی ٹرانزیکشن فری ہوتی ہے، اسکے بعدہر ایک ٹرانزیکشن پر فیس  پانچ ڈالر ہے اور چوبیس گھنٹے کے اندر  رقم آپ کے بنک میں منتقل ہو جاتی ہے ، بنک مثلاً حبیب بنک،  یونائیٹڈ بنک ، مسلم کمرشل بنک، عسکری بنک غرض کہ پاکستان کے کسی بھی بنک میں آپ کا اکاونٹ ہو آپ اس میں اپنی رقم منتقل کروا سکتے ہیں۔لوکل فنڈ ٹرانسفر اکاونٹ بناتے وقت بھی آپ کو اپنا بنک اکاونٹ نمبر دینا ہوتا ہے اور   آپ کے پاس متعلقہ بنک کا سوفٹ کوڈ ہونا ضروری ہے ۔سوفٹ کوڈ آپ بنک کے عملہ سے معلوم کر سکتے ہیں۔

Odesk Acct Creation Picture
Withdrawal Account Creation

Odesk Withdrawal Account picture
Withdrawal Account

New Post

Dowload Facebook Videos


16 comments:

  1. اگر آپ کو اس سے متعلق مزید کوئی معلومات درکار ہو تو آپ کمنٹس باکس میں اپنا سوال تحریر کریں ۔

    ReplyDelete
  2. کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ اپنا اکاؤنٹ بنانے کے بعد ہم پہلا پروجیکٹ کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟ میرا پروفائل چیک کر کے بتائیں کہ میں اپنا پہلا پروجیکٹ کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟ میرا پروفائل درج زیل ہے۔
    https://www.odesk.com/users/~01b5a02378c1c4f08f

    ReplyDelete
    Replies
    1. اسلام علیکم عرفان صاحب آپ کا پروفائل بہت اچھا ہے ۔ ایک چیز عرض کرتا چلوں کہ آپ زیادہ سے زیادہ جابز اپلائی کریں اور اپلائی کرنے کے بعد آن لان رہ کر انتظار کیا کریں کیونکہ کنٹریکٹر آپ کے جواب کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ آپ کو اس کا انتظار کرنا ہو گا۔ اور دوسری بات یہ کہ اگرچہ آپ کے پاس اچھا تجربہ موجود ہے لیکن اوڈیسک پر جابز کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے شروع میں آپ کم ریٹ پر دو چار جابز کرلیں تو آپ کے لیے بہت بہتر ہو جائے گا۔ آپ پابندی سے جابز اپلائی کریں اور مایوس نہ ہوں انشاءاللہ بہت جلد آپ کو کوئی نا کوئی پروجیکٹ ضرور مل جائے گا۔ جتنا زیادہ اپلائی کریں گے پروجیکٹ ملنے کے اتنے ہی زیادہ چانسسز پیدا ہوں گے۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ اپنی فیلڈ سے متعلق ہی جابز پر اپلائی کریں بلکہ آپ دوسری عام کتیگریز مثلاً ڈیٹا انٹری، ویب ریسرچ، کاپی پیسسٹ وغیرہ جیسی جابز بھی اپلائی کریں تا کہ آپ کو پہلا پروجیکٹ جلد مل سکے اور آپ کی پروفائل پر کچھ گھنٹے کام کا تجربہ نظر آ سکے۔اپنی ورک کٹگریز میں اضافہ کریں تا کہ فوری طور پر بہت سی کٹگریز میں جابز پر اپلائی کرنے کے لیے آپ کو آسانی رہے۔جتنا زیادہ وقت اوڈیسک کو دیں گے اتنا ہی جلدی آپ کو پروجیکٹ ملے گا۔

      Delete
    2. میرا تجربہ بتاتا ہے کہ آپ اوڈیسک کو بہت کم وقت دے رہے ہیں اور بہت کم جابز پر اپلائی کرتے ہیں جالانکہ آپ کو بخوبی علم ہے کہ پوری دینا سے لوگ انہی جابز پر اپلائی کر رہے ہوتے ہیں پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی ہوتی ہے۔ سہل پسند اور آرام طلب لوگ اس پر کام نہیں کر سکتے اس سائٹ پر کانٹے دار مقابلہ کر کےپروجیکٹ حاصل کرنا پڑتا ہے۔

      Delete
  3. Salam Bhai ap ki video site bht zabar dast hai nice bht great work hai Sir ap mayre help kare gay jidar problem ho Please Sir main jobless bhi hon aur bhot pare shan bhi hon Sir ge.
    My email account bbc.cnn84@gmail.com hai Sir ge aur mayre pas internet connection 512kb hai kya 512kb connection say odesk par work kar sak ta hon

    ReplyDelete
    Replies
    1. g mein aap ki hlp k leay hazir hon. skype:riasat.ali768 pr

      Delete
    2. meri skype id yeh ha :riasat.ali768

      Delete
  4. bhai work history kia add kren agr hmne kisi jaga pr kaam kia hi na ho abi tak to or agar skills apne pass se add kr den or skills test me fail ya kam number aen to kya jab tk 100% profile complete nhi ho gi tab tak koi job nhi mil skti???

    ReplyDelete
    Replies
    1. یہ ضروری نہیں کہ پروفائل 100٪ مکمل ہو گی تو آپ کو کام ملے گا۔ اکثر لوگوں کو اس سے پہلے ہی کام مل جاتا ہے۔ اور بعض لوگ پروفائل 100 ٪ مکمل کر کے بھی کام سے محروم ہی رہتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ جابز کے لیے بروقت اپلائی نہ کرنا اور اگر وقت پر اپلائی کر بھی دیا تو پھر کلائنٹ کا انتظار نہ کرنا ہے۔ کچھ لوگ چند منٹ انٹر نیٹ پر بیٹھ کر چاہتے ہیں کہ فوراً کام مل جائے اور انہیں کوئی تگ و دُو نہ کرنا پڑے۔ ایسا رویہ رکھنے سے کام نہیں ملتا بلکہ دیر تک بیٹھ کر اپلائی کرتے رہنے سے کام ملتے ہیں۔ چونکہ ساری دُنیا سے لوگ اپلائی کر رہے ہوتے ہیں

      Delete